ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیجسوی سوریا نے 3لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا ہے: برجیش کالپا

تیجسوی سوریا نے 3لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا ہے: برجیش کالپا

Mon, 15 Apr 2019 11:44:02    S.O. News Service

بنگلورو،15؍اپریل (ایس او نیوز) کانگریس ترجمان برجیش کالپا نے الزام لگایا کہ بنگلور ساؤتھ پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا نہ صرف سوم دتہ بلکہ انہوں نے تین لڑکیوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کالپا نے بتایا کہ تیجسوی سوریا کے خلاف سوم دتہ نے جنسی ہراسانی کا آڈیو جاری کیا اس کے باوجود بی جے پی رہنماؤں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ تیجسوی کو ٹکٹ دینے سے پہلے بی جے پی رہنماؤں کو ان کے کارناموں کی اطلاع تھی اور 3خواتین کے ساتھ نا انصافی کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تیجسوی کی جانب سے دائر حلف نامہ میں سوم دتہ کے فوجداری مقدمہ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔اس سلسلہ میں انتخابی کمیشن سے شکایت کی جائے گی۔ کالپا نے بتایا کہ سوم دتہ نے جنسی ہراسانی کے تعلق سے کور منگلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے اور فردجرم بھی عائد کیا جاچکا ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی رہنما خاموش ہیں۔


Share: